مبینہ حملہ آور کا تعلق کیچ سے‘ 6 ماہ قبل کراچی آئی‘یونیورسٹی میں زیرتعلیم نہیں تھی: ترجمان جامعہ
لاہور‘ کراچی (نوائے وقت رپورٹ + نیوز رپورٹر) مبینہ خودکش حملہ آور خاتون شازی بلوچ کا تعلق بلوچستان کے علاقے کیچ سے تھا۔ ذرائع کے مطابق خاتون خودکش حملہ آور 6 ماہ پہلے کراچی آئی۔ شوہر ڈاکٹر ہے۔ خاندان کو خاتون کی سرگرمیوں کے بارے میں پتا نہیں تھا۔ نیوز رپورٹر کے مطابق جامعہ کراچی نے خاتون خودکش بمبار کے یونیورسٹی میں زیرتعلیم ہونے کی تردید کر دی۔ ترجمان کے مطابق جامعہ کراچی کے ریکارڈ کے مطابق شازی بلوچ نامی کوئی طالبہ زیرتعلیم نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شازی بلوچ نامی ایک طالبہ فزکس ڈیپارٹمنٹ میں تھی جو پاس آؤٹ ہو چکی۔
ترجمان جامعہ