روس‘ پاکستان سربراہان کے درمیان خطوط کا تبادلہ ہوا؟ کریملن نے جواب دیدیا
ماسکو (اشتیاق ہمدانی ) روسی صدر کے دفتر کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا ہے کریملن نئے وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کے ساتھ بات چیت کے تسلسل کو جاری رہنے کی امید رکھتا ہے۔ کریملن کے ترجمان نے کہا روس اسلام آباد کیساتھ بات چیت اور وسیع پیمانے پر اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ جب ان سے میڈیا رپورٹس پر تبصرہ کرنے کا کہا گیا جس میں یہ دعوی کیا جا رہا ہے روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کیساتھ تعاون جاری رکھنے کے لیے خطوط کا تبادلہ کیا ہے، تو جواب میں دیمتری پیسکوف نے کہا ہم ہر سفارتی خط کو عام نہیں کرتے یا منظر عام پر نہیں لاتے ۔ عام طور پر ہم سفارتی خط و کتابت کو بالکل شائع نہیں کرتے ۔
خطوط کا تبادلہ