• news

امریکی تھنک ٹینک کا جوبائیڈن پر شہباز شریف سے ملاقات پر زور

واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے بڑے تھنک ٹینک بروکنگس نے امریکی صدر جو بائیڈن پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کر کے پاکستان کے ساتھ امریکا کے تعلقات کو دوبارہ درست کریں۔غیرملکی میڈیانے بتایاکہ رپورٹ کے مصنفین میں سے ایک بروک رائیڈل سابق امریکی صدر باراک اوباما اور ہیلری کلنٹن کی انتظامیہ میں مشیر کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دے چکے ہیں اور ان کے موجوہ امریکی ڈیموکریٹک سیٹ اپ سے بھی قریبی تعلقات ہیں جبکہ رپورٹ میں دوسری مصنف مدیحا افضل سینٹر فار مڈل ایسٹ پالیسی میں فیلو کے طور پر کام کر رہی ہیں۔پیپر میں کہا گیا کہ امریکی کی افغانستان میں مداخلت کے خاتمے اور پاکستانی قیادت میں تبدیلیاں امریکہ کو یہ موقع فراہم کر رہی ہیں کہ وہ دنیا کے پانچویں بڑی آبادی والے ملک کے ساتھ طویل عرصہ سے اپنے بگڑے ہوئے تعلقات کو بحال کرے۔انہوں نے لکھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کو پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ اعلی سطحی تبادلہ خیال کرنا چاہیے کیونکہ شہباز شریف پاکستان میں نئے انتخابات ہونے سے پہلے ایک سال تک حکومت میں ہوں گے۔
امریکی تھنک ٹینک

ای پیپر-دی نیشن