• news

باجوڑ میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے جے یو آئی رہنما مفتی بشیر قتل

باجوڑ (نوائے وقت رپورٹ) باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے جے یو آئی کے رہنما مفتی بشیر کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان نے مفتی بشیر کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور فرار ہو گئے۔ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور فرار ہو گئے۔

مفتی بشیر

ای پیپر-دی نیشن