• news

ویسٹ مینجمنٹ کاتمام ٹاؤنز میں مرحلہ وار صفائی آپریشن کا سلسلہ جاری


لاہور(خبرنگار) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہر کے تمام ٹاؤنز میں مرحلہ وار صفائی آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کی ہدایات پر مرحلہ وار تمام ٹاؤنز میں خصوصی صفائی آپریشن کیے جا رہے ہیں۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں صفائی کے یکساں معیار کو یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ اور عملہ پر عزم ہے۔شہر بھر سے روزانہ کی بنیاد پر 6000ٹن سے زائد کوڑا اْٹھایا جا رہا ہے۔ایل ڈبلیو ایم سی فلیٹ میں نئی گاڑیوں کے اضافے سے کوڑا اْٹھانے کی استعداد کار میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں خصوصی صفائی آپریشن کے نتیجے میں شالیمار ٹاؤن سے 650 ٹن ویسٹ اْٹھا کر ٹھکانے لگایا گیا ہے۔شاد باغ، مصری شاہ، چائنہ سکیم، نیلم سینما، باغبانپورہ، شالیمار چوک، آخری منٹ، شیلر اور دیگر ایریاز میں خصوصی صفائی آپریشن کیا گیا ہے۔43منی ڈمپر،4 ڈمپرز،7لوڈر، 2 ٹریکٹر ٹرالی،5چین آرم رول اور دیگر مشینری نے خصوصی صفائی آپریشن میں حصہ لیاجبکہ تینوں شفٹوں میں 906 ورکرز نے خصوصی صفائی ایکٹیویٹی میں ڈیوٹی سر انجام دی۔ شہری صفائی قائم رکھنے میں ایل ڈبلیو ایم سی کا ساتھ دیں۔اگر کسی علاقے میں صفائی عملہ نہیں پہنچ رہا توعوام 1139پر کال کریں یا سوشل میڈیا پر شکایت درج کروائیں۔

ای پیپر-دی نیشن