ماس کمیونیکشن کی طالبات کیلئے ویب ڈویلپمنٹ اینڈ فری لانسنگ کی اہمیت کے موضوع پر سیمینار
لاہور(لیڈی رپورٹر) لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں وفاقی حکومت کے سکل ڈویلپمنٹ پروگرام نیوٹیک کے تحت ماس کمیونیکشن کی طالبات کیلئے ویب ڈویلپمنٹ اینڈ فری لانسنگ کی اہمیت کے موضوع پر سیمینار منعقد ہوا۔سیمینار کا مقصد طالبات کو انٹرنیٹ کے استعمال سے آمدن بڑھانے اور اپنی ورچوئل سکلز میں اضافے کے متعلق سکھانا تھا۔ ریسور س پرسن رضوان سرور ودیگرنے طالبات کو ویب ڈیویلپمنٹ اینڈ فری لانسنگ کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر انچارج شعبہ ابلاغیات ڈاکٹر فائزہ لطیف ، ڈاکٹر شہلاودیگر بھی موجود تھے۔