پی ٹی آئی نے اوورسیزپاکستانیوں کو صرف خواب دکھائے:چودھری نذیر
لاہور(جنرل رپورٹر) پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے سیکرٹری اطلاعات چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے جو اورسیز والوں کو سہانے خواب دکھائے تھے اپنے 4 سالہ دور حکومت میں ان میں سے کسی ایک کو بھی پورا نہیں کیا۔ انہوں نے عوام کو پہلے مدینہ کی ریاست کے نام پر عوام کو بے وقوف بنایا اور اب غلامی نہیں آزادی کے نعرے پر بے وقوف بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔