• news

امریکی ناظم الامور کی ملاقات ، بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے کاروبار دوست ماحول بنانے کو کوشاں : وزیرخزانہ 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے ملاقات کی۔ سیکرٹری خزانہ اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاک امریکہ طویل المدتی وسیع البنیاد اور کثیر الجہتی تعلقات ہیں۔ وزیر خزانہ نے نئی حکومت کے معاشی ایجنڈے اور پالیسیوں پر روشنی ڈالی۔ پالیسیوں کا مقصد معاشی اور مالیاتی استحکام لانا ہے۔ حکومت غیر ملکی  سرمایہ کاروں کیلئے کاروبار  دوست ماحول بنانے پر توجہ دے رہی ہے۔ امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے وزیر خزانہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ دریں اثناء وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے وفاقی وزیر برائے نجکاری عابد حسین نے ملاقات کی۔ چیئرمین نجکاری کمشن بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔ وزیر خزانہ نے خسارے میں جانے والے یونٹس کی نجکاری کا عمل تیز کرنے پر زور دیا۔

ای پیپر-دی نیشن