• news

چینی اساتذہ پر حملہ پاک،چین تعلقات خراب کرنے کی سازش ہے: ناصر عباس جعفری 


لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کراچی یونیورسٹی میں خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے چینی اساتذہ کو نشانہ بنائے جانے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے اسے پاکستان اور چین کے برادرانہ تعلقات خراب کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں ارض پاک کے امن کو تباہ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی۔ہمیں ان عناصر سے چوکنا رہنا ہو گا جو ملکی سالمیت و بقا کے سنگین خطرات پیدا کر رہے ہیں۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی بھاری قیمت چکائی ہے۔عالمی استکباری طاقتیں اس خطے کو عدم استحکام کا شکار رکھنا چاہتی ہیں۔اگر ان کا راستہ نہ روکا گیا تو مادر وطن کی سالمیت و بقا کے لیے مشکلات کھڑی ہو جائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن