کامن ویلتھ گیمز کی تیاری کیلئے قومی باکسرز کا تربیتی کیمپ اختتام پذیر
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیراہتمام کامن ویلتھ گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں باکسنگ کا تربیتی کیمپ راولپنڈی میں اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ یہ کیمپ 10 مارچ کو شروع ہوا تھا۔ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل (ر) ناصر اعجاز نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں مجموعی طور پر 20 باکسرز حصہ لیا جن میں 17 مرد اور 3 خواتین شامل تھیں۔ فیڈریشن نے آئندہ ماہ انٹر ڈیپارٹمنٹل نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں تمام باکسرز شرکت کریں گے۔، چیمپئن شپ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے باکسرز کو کامن ویلتھ گیمز سے قبل جدید تربیت کے لئے ازبکستان بھیجا جائے گا۔