سینیٹر مصدق ملک نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا
اسلام آباد(آئی این پی) مسلم لیگ(ن)کے سینیٹر مصدق ملک نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ مصدق ملک کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر عارف علوی نے ان سے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔ سینیٹر مصدق ملک کو توانائی کا قلمدان دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سینیٹر مصدق ملک اس سے قبل بھی(ن)لیگ کے سابق دور میں وزیراعظم کے معاون خصوصی رہ چکے ہیں۔