• news

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے  مہنگا، سونا کی قیمت مستحکم

کراچی (نیٹ نیوز)ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 50 پیسے اضافے سے187 روپے ہے۔ انٹربنک میں ڈالر کی قدر 42 پیسے بڑھی ہے، کاروبار کی بندش پر امریکی ڈالر کی قدر 185 روپے 87 پیسے ہے۔ ادھرملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے برقرار ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 32 ہزار روپے فی تولہ برقرار ہے۔ دس گرام سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 13 ہزار 169روپے برقرار ہے۔

ای پیپر-دی نیشن