• news

حمزہ کا حلف ڈھٹائی سے روکا جارہا ، بنی گالہ کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے تو سختی سے نمٹا جائے : مریم نواز 

اسلام آباد (خبر نگار) مریم نواز نے حمزہ شہباز کے حلف نہ لئے جانے سے متعلق کہا کہ آئین کا مذاق اڑانے والوں سے سختی سے نمٹنا چاہیے۔ عدالت کے واضح احکامات کے باوجود حمزہ شہباز کی حلف برداری کو ڈھٹائی سے روکا جا رہا ہے، اتنی دیدہ دلیری سے آئین، قانون اور عدالتوں کا تمسخر اڑانا کسی نارمل انسان کا کام نہیں ہو سکتا۔ بنی گالہ کے بھوت اگر باتوں سے نہیں مانتے تو سختی سے نپٹنا چاہئے، یہ 12 کروڑ عوام کا صوبہ ہے مذاق نہیں۔ ان پاگلوں کو یا تو پاگل خانوں میں بھرتی کرانا چاہیے یا ان پر سنگین غداری اور عدالتوں کی توہین کے مقدمات چلنے چاہئیں، ایسی بچوں والی حرکتیں کہ انسان دنگ رہ جائے، سوچو ایسے ذہنی اور نفسیاتی مریضوں کے حوالے ہمارا ملک تھا! شکر ہے پاکستان بچ گیا!۔

ای پیپر-دی نیشن