• news

یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں عمرہ کی ادائیگی کے لئے قرعہ اندازی


لاہور (سپیشل رپورٹر)  یونیورسٹی آف ایجوکیشن  نے گزشتہ روز جامعہ کے خرچے پر عمرہ کی ادائیگی کے لئے اساتذہ و سٹاف سے ایک ایک ملازم کے انتخاب کے لئے قرعہ اندازی کا انعقاد کیا۔ اس حوالے سے منعقدہ تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا (ستارہِ امتیاز) نے کی اور قرعہ اندازی کے ذریعے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے منتخب ہونے والے خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کیا، جن میں ڈی جی خان کیمپس کی لیکچرر گلناز عطا اور وہاڑی کیمپس کا سکیورٹی گارڈ محمد فیاض راشد شامل ہیں۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا (ستارہِ امتیاز) نے قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے خوش نصیبوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ روضہ رسول ؐ پر حاضری کسی بھی مسلمان کی بہت بڑی خواہش ہوا کرتی ہے، اور اسی خواہش کی تکمیل کے لئے یونیورسٹی آف ایجوکیشن ہر سال اپنے ملازمین کو عمرہ کی ادائیگی کے لئے بھجواتی ہے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ ہم امید کرتے ہوئے کہ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیب قرار پانے والے ملازمین نہ صرف اپنے بلکہ جامعہ اور  مادر وطن کی بہتری و ترقی کے لئے بھرپور دعائیں کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن