الاحسان ویلفیئر سوسائٹی کے ممبر جنرل شیخ عمران انتقال کر گئے
لاہور (کلچرل رپورٹر) الاحسان ویلفیئر سوسائٹی کے سینئر نائب صدر شیخ آصف رفیق کے کزن اور ممبر جنرل کونسل سوسائٹی شیخ عمران (مانی) وفات پا گئے ۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شاہ کمال قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ الاحسان ویلفیئر سوسائٹی کے صدر ثناء اللہ خان کاکڑ اور دیگر ممبران کے علاوہ سیکرٹری انفارمیشن احتشام اللہ خان کاکڑ نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔