• news

وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے حق میں آج ویم تشکر منایا جائیگا، زاہد الراشدی 


لاہور (خصوصی نامہ نگار)ملی مجلس ِ شرعی کے صدرحضرت مولانا زاہد الراشدی ،سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمدامین ، مولانا ملک عبدالرئوف ، حافظ عبدالغفار روپڑی ،مولانا عبدالمالک، مولانا مفتی شاہد عبید،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،مولانا سردار محمد خان لغاری ،  مولانا قاری زوار بہادر ،حافظ عاطف وحید ،حافظ محمد عمران طحاوی،مولانا عبدالرئوف فاروقی،حافظ ڈاکٹر حسن مدنی ، حاجی عبدالطیف چیمہ، مولانا غضنفر عزیز ،حافظ نعمان حامد ، صاحبزادہ محمد فاروق قادری اور دیگر علمائے کرام نے وفاقی شرعی عدالت کے سود کے خلاف فیصلے کی تحسین کرتے ہوئے قوم کو اس فیصلے کی مبارک باد  دی اور کہا ہے کہ آج جمعہ کو اس سلسلے میں یوم تشکر منایا جائے۔
تمام علمائے کرام نے کہا ہیکہ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت اس کے مطابق فوراً قانون سازی کرے اورکوئی بنک اور دوسرا شخص اس کے خلاف اپیل کر کے اس معاملے کو اب مزید طول نہ دے۔اسلامی نظریاتی کونسل کی رپورٹوں اور وفاقی شرعی عدالت اور سپریم کورٹ اپیل بنچ کے فیصلوں میں اتنی تفصیلات موجود ہیں کہ حکومت اس پر بااصسانی قانون سازی کرسکتی ہیاور بالفرض اگر کوئی مسئلہ ہو بھی تو علمائے کرام اور اسلامی نظریاتی کونسل اس سلسلہ میں رہنمائی دینے کیلیے موجود ہیں۔علمائے کرام نے اس کیس میں جماعت اسلامی اور تنظیم اسلامی کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نیاس کیس میں بڑی عزیمت اور فرض کفایہ کا ثبوت دیا ہے۔علمائے کرام نے کہا کہ سود کا جاری رکھنا نہ صرف اللہ تعالیٰ اور رسول کے خلاف جنگ ہے جس کی نحوست اور بے برکتی ظا ہر ہے۔اگر حکومت پاکستان صدق دلی سے سود کا خاتمہ کر دیتی ہے تو اس سے نہ صرف اللہ تعالیٰ راضی ہوں گیبلکہ یہ امر معاشی استحکام ، قومی خود مختاری اور پاکستان کو ایک فلاحی اسلامی مملکت بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن