• news

سود کا خاتمہ،وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ قرآن سنت کے مطابق : عزیزالرحمن ثانی 


لاہور(خصوصی نامہ نگار )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا قاری علیم الدین شاکر، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا عبدالنعیم، مولانا حافظ محمداشرف گجر، مولانا خالد محمود نے سود کے حوالہ سے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کا پرجوش خیرمقدم کرتے ہوئے تمام مسلمانوں مبارکباد پیش کی ہے۔ علماء نے کہا کہ وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ قرآن سنت کے مطابق ہے حکومت وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر جلد از جلد عمل درآمد کر کے ملک میں سودی نظام کا خاتمہ کرے۔ وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک سے سودی نظام کا ہرصورت خاتمہ کرناہوگا۔ ربا کاخاتمہ اسلام کے بنیادی اصولوں میں سے ہے۔ علماء نے کہا کہ سودی نظام اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے سودی نظام اللہ اور اسکے رسول کیخلاف کھلم کھلا اعلان جنگ ہے عدالتی فیصلہ پر عملدرآمد کیلئے تمام دینی جماعتوں کو متحرک کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے حکومت کو کم سے کم وقت میں سودی نظام ختم کر کے اللہ اور سول کا معاشی نظام ملک میں نافذ کرنا ہوگا۔ عدالتی فیصلہ سے کرورڑوں مسلمانوں میں خوشی کی لہردوڑ گئی ہے اور یہ فیصلہ پاکستان کی اسلامی اور نظریاتی اساس کے عین مطابق ہے اوریہ فیصلہ اسلام اور اہل اسلام کے لئے ہواکا ایک تازہ جھونکا اور عظیم فتح ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن