• news

 فرنیچر کی برآمدات کا حجم 179 ملین روپے تک پہنچ گیا،کاشف اشفاق


لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ پاکستان کی فرنیچر کی برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران مارچ میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 80.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ روز پاکستان فرنیچر امپورٹرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن لاہور چیپٹر کے صدر میاں فریاد احمد رضا آرائیں کی قیادت میں فرنیچر مینوفیکچررز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مارچ میں فرنیچر کی برآمدات کا حجم 179 ملین روپے تک پہنچ گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن