• news

والدین کی رضا میں رب کی رضا ہے، ڈاکٹر بہادر حسین زیدی


لاہور(بزنس رپورٹر)ترجمان متروکہ وقف املاک بورڈ عامر حسین ہاشمی کی جانب سے شب قدر کی مبارک رات اپنے والدین و دیگر مرحومین کے بلندی درجات کیلئے محفل میلاد و افطار کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر مولانا ڈاکٹر بہادر حسین زیدی آف ایران نے شب قدر کی عظمت و فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ رجوع الہی میں ہی دل کا سکون اور آخرت کا چین ہے، والدین کی رضا میں رب کی رضا ہے، یہ دعاؤں کی قبولیت کا اہم ذریعہ ہیں، اظہر زید ی،اسلم ورک،عاقل حسین ہاشمی،مہدی علی،افضال عابدی،خاور عباس منیب زیدی ایڈووکیٹ ملک مجاد،ڈاکٹر سہیل رضا سمیت دیگر نے شرکت کی،عامر ہاشمی کے والدین مشکور حسین ہاشمی،اہلیہ ثریا بی بی سمیت دیگر مرحومین کے مغفرت کیلئے دعائیں کی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن