ٹیلی مواصلات، کمپیوٹر اورانفارمیشن خدمات:1.948 ارب ڈالرز حاصل
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ٹیلی مواصلات، کمپیوٹر اورانفارمیشن خدمات کی تجارت میں رواں مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ٹیلی مواصلات، کمپوٹر اورانفارمیشن خدمات کی برآمدات میں 29.26 فیصد اوردرآمدات میں 24.93 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بنک کے مطابق پہلی تین سہ ماہیوں میں ٹیلی مواصلات، کمپیوٹر اورانفارمیشن خدمات کی برآمدات سے ملک کو1.948 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 29.26 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال اسی مدت میں ٹیلی مواصلات، کمپیوٹر اورانفارمیشن خدمات کی برآمدات کاحجم 1.507 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا۔مارچ 2022 ء میں ٹیلی مواصلات، کمپیوٹر اورانفارمیشن خدمات کی برآمدات سے ملک کو259 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ سال مارچ میں 209 ملین ڈالر اوررواں سال فروری میں 201 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2021 میں ٹیلی مواصلات، کمپیوٹر اورانفارمیشن خدمات کی برآمدات سے ملک کو2.108 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔