مسجد نبوی واقعہ ، پاکستانیوں کے جذبات : شیخ رشید ، پی ٹی آئی سے تعلق نہیں : فواد
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے +نوائے وقت رپورٹ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کل جو کچھ روضہ رسولؐ پر ہوا وہ پاکستانی مسلمانوں کے جذبات تھے۔ شیخ رشید نے کہا کہ یہ سب عمرہ زائرین تھے جو روضہ رسولؐ پر حاضری کیلئے گئے تھے، عمرہ زائرین حاضری کے دوران چوروں کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کیے بغیر رہ نہ سکے، ان عمرہ زائرین کی تعداد سینکڑوں میں نہیں بلکہ ہزاروں میں تھی۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ وزیراعظم جہاں جائے گا، پاکستانیوں کی نفرت کا سامنا کرنا پڑے گا، چور وزیراعظم جہاں جائے گا پاکستانیوں کی نفرت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں تناؤ اور تفریق کی انتہا ہوچکی ہے‘ یہ سوچ تباہ کن ہے‘ دوسری جانب فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں احتجاج کے جواب میں اگر حکومت نے حل یہ سوچا ہے تو پھر انارکی سے بچنا ناممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے ہی رویے ملک میں متشدد ماحول پیدا کریں گے اور کوئی واقعہ معاملات کو کنٹرول سے باہر کر دے گا۔ مسجد نبوی میں کرائم منسٹر اور ان کی کابینہ کے لوگوں پر مقدس مقام پر ایسا ردعمل نہیں آنا چاہئے۔ اس میں پی ٹی آئی کا کوئی ورکر شامل نہیں۔ قاسم سوری پر حملہ پلانٹ کرکے کیا گیا۔ جو عدالتیں 24 گھنٹے کھلی ہیں ان سے درخواست ہے اس کا نوٹس لیں۔ کوئی شخص سحری کررہا ہو اور ڈالے میں جاکر لوگ حملہ کردیں اس کا نوٹس ہونا چاہئے۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ مسجد نبوی میں جو ہوا نہیں ہونا چاہیئے تھا، افسوسناک ہے، مقدس موامات کی عزت و احترام لازم ہے۔