• news

حج درخواستیں یکم تا 13 مئی، اخراجات میں بہت اضافہ متوقع: وزیر مذہبی امور 

اسلام آباد (خبر نگار) وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے کہا ہے کہ حج درخواستیں یکم تا 13 مئی تک وصول کی جائیں گی، حج درخواستیں آن لائن جمع کرائی جاسکتی ہیں، حج کیلئے عمر کی بالائی حد 65 سال مقرر کی گئی ہے، حج کیلئے کرونا ویکسین اور بوسٹر ڈوز لگوانا لازم ہے۔ مفتی عبدالشکور نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وبائی مرض سے کافی حد تک نجات مل چکی ہے، اس سال سعودی عرب حکومت نے بین الاقوامی سطح پر حج کا اعلان کیا ہے، عمرہ کے لئے آسانیاں پیدا کرنے پر سعودی عرب کے شکر گزار ہیں، قلیل وقت میں حج تعلیمات میں کافی مشکلات ہیں، وزارت مذہبی امور سعودی وزارت حج سے مسلسل رابطے میں ہے۔ سعودی وزارت نے فیصلہ کیا ہے حج درخواستیں 50 ہزار ٹوکن منی لیا جائے، اس سال حج اخراجات بڑھ جائیں گے، حج اخراجات میں بہت زیادہ اضافہ ہوسکتا ہے، 7 لاکھ سے 10 لاکھ روپے حج اخراجات ہوسکتے ہیں، پاکستان کے پاس 81 ہزار 132 کا حج کوٹہ آیا ہے، 40 فیصد سرکاری اور 60 فیصد پرائیویٹ حج کوٹہ رکھا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن