• news

اسلام آباد، سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری پر نامعلوم افراد کا حملہ

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) کوہسار مارکیٹ میں واقع کیفے میں سحری کے لئے بیٹھے سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا قاسم خان سوری اپنے ساتھیوں کے ہمراہ رات ایک بجے سٹریٹ 1 میں کیفے میں بیٹھے تھے کہ اچانک لینڈ کروزر لیکسس سمیت دو گاڑیوں میں سوار 15 سے 20 آئے اور سابق ڈپٹی سپیکر پر حملہ کر دیا اس دوران ان کے ساتھ بیٹھے افراد ان کے سامنے کھڑے ہو گئے جس پر میز پر رکھے برتن، گلاس اور چمچ، چھری کانٹے مارنے شروع کر دئے جس سے قاسم خان سوری اور ساتھیوں کو چوٹیں آئیں ایس ایس پی آپریشنز فیصل کامران اطلاع ملتے ہی کوہسار مارکیٹ پہنچ گئے اس دوران قاسم خان سوری نے کہا کہ وہ پہلے اپنے ساتھیوں کے میڈیکل کرائیں گے جہاں سے وہ پو لی کلینک پہنچ گئے اور میڈیکل کرایا پولیس نے جائے وقوعہ کی سی سی فوٹیج حاصل کرلی تاکہ حملہ آوروں کی شناخت میں مدد لی جاسکے قاسم خان سوری نے کہا کہ میں، عدیل مرزا، حاجی مرزا رفیق اور خالد بھٹی ایک ٹیبل پر جبکہ ڈاکٹر عارف اور خواتین دوسری ٹیبل پر بیٹھے تھے دو ڈبل کیبن V8 میں سوار افراد نے آتے ہی پی ٹی آئی کے خلاف نعرہ بازی شروع کردی اور کہا کہ کوئی بچ کر نہ جائے ان کے تشدد سے ڈاکٹر عارف اور خالد بھٹی شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال لے گئے لوگوں نے بیچ بچاؤ کراکے ہمیں ان سے بچایا پولیس نے سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد اس کی روشنی میں مزید کارروائی ہوگی.۔

ای پیپر-دی نیشن