• news

ماضی میں نیب‘ ایف آئی اے ذاتی مفاد کیلئے استعمال ہوئے: مہر اشتیاق 

لاہور ( نامہ نگار )مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما مہر اشتیاق احمد نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومت نے احتساب کے اداروں نیب‘ ایف آئی اے کو اپنے ذاتی مفاد اور سیاسی مخالفین کو کچلنے کیلئے استعمال کیا ہے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔ موجودہ حکومت ان اداروں میں اصلاحات لیکر آئے گی تاکہ یہ ادارے مستقبل میں غیر جانبدار ہو کر قانون و آئیں کے مطابق اپنے فرائض منصبی آزادانہ بلاسیاسی مداخلت ادا کر سکیں اور ان ریاستی اداروں کو مخالفین اور سیاسی انتقام کیلئے ہرگز ہرگز استعمال نہ کیا جا سکے، جس سے ان اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہوگا اور ان ریاستی اداروں کو توقیر میں بھی اضافہ ہوگا۔ موجودہ حکومت ماضی کی حکومت کی جانب سے تباہ حال اداروں کو بند نہیں کرنا چاہتی بلکہ آئین کے مطابق پارلیمنٹ میں  اصلاحات کے ذریعے ان اداروں کو مضبوط بنانا چاہتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن