مریم نواز کی نااہلی ختم کرانے کیلئے قانونی ٹیم کام کر رہی ہے: حنا پرویز بٹ
لاہور (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ مریم نواز کو سازش کے ساتھ نااہل کیا گیا اس حوالے سے ہماری قانونی ٹیم اپنا کام کر رہی ہے ہمیں امید ہے کہ ہمیں عدالتوں سے انصاف ملے گا اور ہم سرخرو ہوکر دوبارہ عوام کے سامنے جائیں گے۔