وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب عوام کو جلد ریلیف دینے کیلئے یکسو: شہزاد احمد
لاہور ( نامہ نگار ) پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے کہا ہے کہ جمہوری اور اخلاقی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے تمام اتحادی اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلیں گے پاکستان کو جن مسائل کا سامنا ہے اکیلے کوئی بھی سیاسی جماعت حل نہیں کر سکتی سیاست میں عدم برداشت کے فروغ اور جمہوریت کے استحکام کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف مرکز میں اور حمزہ شہباز پنجاب میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے یکسو ہو چکے ہیں جلد ہی عوام کو خوشخبری ملیں گی۔