• news

حمزہ کا سیاسی کیریئر 99ء میں شروع ہوا، لیگی کارکنوں کے ساتھ اڈیالہ جیل بھی رہے 

لاہور(نیوزرپورٹر) پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز 6 ستمبر 1974 کو پیدا ہوئے، وہ 3 بار وزیر اعلیٰ رہنے والے میاں شہباز شریف کے فرزند ہیں۔ نواز شریف، حمزہ شہباز کے تایا ہیں۔ حمزہ شہباز کا سیاسی کیرئیر اکتوبر 1999 ء میں شروع ہوا، حمزہ شہباز 1999 میں لیگی کارکنوں کے ساتھ اڈیالہ جیل میں رہے۔ اپنے خاندان کی جلاوطنی کے بعد حمزہ شہباز نے فیملی کا کاروبار بھی سنبھالا۔ وہ 2008 میں لاہور کے  این اے 119 سے بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ 2013 ء کے عام انتخابات میں حمزہ شہباز دوبارہ ایم این اے منتخب ہوئے۔ 2018 ء کے الیکشن میں حمزہ شہبازنے این اے 124 اور پی پی 146 سے کامیابی سمیٹی۔ 13 اگست 2018 ء کو حمزہ شہباز نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا الیکشن لڑا۔ حمزہ شہباز نے عثمان بزدار کے 186 ووٹوں کے مقابلے میں 159 ووٹ حاصل کیے۔ 25 اگست 2018 کو حمزہ شہباز اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی مقرر ہوئے۔  حمزہ شہباز 16 اپریل 2022 کو وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے۔ انہوں نے 197 ووٹ حاصل کیے تھے۔ حمزہ شہباز کو پیپلز پارٹی، علیم خان گروپ، ترین گروپ اور اسد کھوکھر گروپ نے بھی سپورٹ کیا۔ حمزہ شہباز کو آزاد ارکان اسمبلی نے بھی ووٹ دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن