• news

وزیر اعظم کی  عربی بولنے کی ویڈیو وائرل

 اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہدہ شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات میں روانی کے ساتھ عربی بولنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور اپنے والد شہباز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات کی ویڈیو شیئر کی ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو کے ساتھ انہوں نے ایک بیان بھی جاری کیا ۔سلیمان شہباز نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے وزیر اعظم کو ٹرانسلیٹر کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے لکھا کہ وہ عربی میں روانی سے بولتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن