• news

ہمارا ایجنڈا سب سے پہلے عوامی مفاد اور مہنگائی کو کنٹرول کرنا: رانا اقبال 

لاہور (نیوز رپورٹر ) سابق سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی کے  رویئے، ذاتی انا و مفاد پرستی نے مقدس ایوان کا تقدس پامال کیا ہے لہذا اب سب سے پہلے ہم ان  سے نجات پانے کیلئے سپیکر کی تبدیلی کالائحہ عمل اپنائیں گے اور ایوان میں کسی بھی سیاسی وابستگی کے بغیر تمام اراکین کو ساتھ لیکر چلیں گے ہمارا ایجنڈا سب سے پہلے عوامی مفاد اور مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہے۔ دونوں باپ بیٹا یعنی وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب بہت ہی محنتی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن