سعودی عرب کی الیکٹرانک یونیورسٹی پہلی بار ٹائمز ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ میں شامل
ریاض(اے پی پی)سعودی عرب کی الیکٹرانک یونیورسٹی کو پہلی بار ٹائمز ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ میں شامل کیا گیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق ٹائمز کی فہرست جس نے سعودی الیکٹرانک یونیورسٹی کو 600 عالمی سطح پر تسلیم شدہ اداروں میں سے 401 نمبر پر رکھا، یونیورسٹی کی کارکردگی کو اقوام متحدہ کے 17 پائیدار ترقی کے اہداف کے مطابق جانچا ،جس میں جامع اور مساوی معیار کی تعلیم کو یقینی بنانا اور سب کے لیے زندگی بھر کے مواقع کو فروغ دینا شامل ہے۔سعودی الیکٹرانک یونیورسٹی کو دنیا کی 300 اعلی یونیورسٹیوں میں پائیدار ترقی کے اہداف میں 17 ویں نمبر پر شامل کیا گیا جو پائیدار ترقی کے لیے عالمی شراکت داری کو مضبوط اور بحال کرنے کی کوشش کرتی ہے۔