بابراعظم کی عمرہ ادائیگی کے بعد تصویر وائرل
لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے عمرے کی ادائیگی کے بعد سر منڈوالیا، جس کے بعد انکی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ٹوئٹر پر تمام فارمیٹس میں قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دینے والے بابراعظم نے لکھا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے پہلے گھر کی دہلیز پر حاضری نصیب ہوئی اور یہ میری خوش قسمتی ہے کہ مسجد الحرام میں اللہ تعالیٰ کا مہمان ٹھہرا۔