• news

ریال میڈرڈ نے لالیگا لیگ کا ٹائٹل جیت لیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )کارلو انسیلوٹی یورپ کی پانچوں بڑی لیگوں میں لیگ جیتنے والے پہلے منیجر بن گئے ‘ریال میڈرڈ نے ایسپینیول کو ہرا کر لا لیگا کا ٹائٹل جیت لیا۔ روڈریگو کے دو گول اور مارکو ایسینسیو اور کریم بینزیما کے سٹرائیک نے ریئل کے 35ویں ہسپانوی ٹائٹل کی تصدیق کی۔وہ دوسرے نمبر پر موجود سیویلا سے 17 پوائنٹس آگے ہیں جس میں چار کھیل کھیلنے ہیں۔انسیلوٹی نے اٹلی کی سیری اے، فرانس کی لیگ 1، انگلینڈ میں پریمیئر لیگ اور جرمن بنڈس لیگا میں بھی ٹائٹل جیتے ہیں۔رئیل کو ٹائٹل جیتنے کیلئے صرف ڈرا کی ضرورت تھی، لیکن جب روڈریگو نے حملہ کیا تو فتح کو یقینی بنا لیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن