• news

حکومت باکسنگ کے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے اقدامات کرے : ارشد حسین

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی باکسنگ ٹیم کے کوچ ارشد حسین نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں باکسنگ کے کھیل کے ٹیلنٹ کو بروئے کار لانے کیلئے اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں باکسنگ کے کھیل کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان نے بین الاقوامی سطح پر میڈلز حاصل کرکے رکھے ہیں۔ کوئی بھی کھیل حکومتی اور سپانسر کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔ حکومت اور سپانسر کو دیگر کھیلوں کی طرح اس کھیل پر بھی توجہ دینی چاہئے تاکہ کھلاڑی باکسنگ میں مزید میڈلز حاصل کر سکیں۔

ای پیپر-دی نیشن