• news

پی ڈی ایم کا ملک بھر میںجمعہ کو یوم حرمت رسولؐ منانے کا فیصلہ


اسلام آ باد (نمائندہ نوائے وقت ) پی ڈی ایم نے ملک بھر میں6مئی کو  یوم حرمت رسول منانے کا فیصلہ کیا  ہے۔ تفصیلات کے مطابق مدینہ منورہ میں نعروں کا معاملے پر پی ڈی ایم کا اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس شاہد خاقان عباسی کے زیرِ صدارت منعقد ہوا جس میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے نمائندے ورچوئلی شریک ہوئے۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ 6 مئی کو ملک بھر میں یوم حرمت رسول منایا جائے گا، 6 مئی کو جمعہ کی نماز کے بعد ملک بھر میں اجتماعات ہوں گے، پی ڈی ایم کی صوبائی جماعتیں احتجاج کیلئے تیاریاں آج سے شروع کرے گی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پی ڈی ایم کی صوبائی جماعتوں کے اجلاس آج ہی بلائے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن