72 سالہ امریکی کی جان بچانے والے بلال شاہد کا تعلق کراچی سے 9 مئی کو ایوارڈ وصول کرینگے
کراچی (نیوز ڈیسک) امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لیورمور میں مقامی پولیس نے ایک پاکستانی نوجوان بلال شاہد کو 72 سالہ بزرگ شہری کی جان بچانے پر ایوارڈ دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس کا تعلق کراچی سے ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایوارڈکی تقریب 9 مئی کو لیور مور سٹی کونسل میں ہو گی۔ دوسری جانب بلال شاہد کے اس عمل کی شہری بھی تعریفیں کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ بلال کا تعلق کراچی سے ہے جو کہ پچھلے کئی سالوں سے لیورمور میں مقیم ہیں۔