• news

وزیر اعظم نے گوزنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری دوبارہ صدر کو بھیج دی


لاہور+اسلام آباد (نیوز رپورٹر+نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر پنجاب عمر سرفراز کو ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو دوبارہ ارسال کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سمری ایوان صدر کو موصول ہو گئی ہے۔ آئین کے مطابق صدر اگر گورنر پنجاب کو نہیں ہٹاتے تو 10 دن میں گورنر خود ہی فارغ ہو جائیں گے۔ وزیراعظم اس کے ساتھ ہی نئے گورنر کیلئے نام بھی صدر مملکت کو ارسال کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کی گورنر شپ پیپلزپارٹی کو ملنے کا امکان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن