• news

آئندہ بجٹ: برآمدی شعبوں کو ریلیف پیکج دیا جائے: کارپٹ مینو فیکچررزاینڈ ایکسپورٹرز


لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررزاینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں برآمدی شعبوں کیلئے ریلیف پیکج کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ برآمدات کے فروغ کیلئے مختلف ممالک سے سرکاری و نجی وفود کی سطح پر تبادلے اور سنگل کنٹری نمائشوں کا انعقاد بھی ناگزیر ہے۔ ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر عبد اللطیف ملک، وائس چیئرمین اعجاز الرحمان، سینئر ایگزیکٹو ممبر ریاض احمد،سعید خان،عثمان اشرف اورملک اکبر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ خام مال کی قیمتیں بڑھنے ، مہنگی لیبر اور فریٹ چارجز میں بے پناہ اضافہ کی وجہ سے ہاتھ سے قالین بنانے والے برآمدکنندگان شدید مشکلات سے دوچار ہیں اور عالمی منڈی میں حریف ممالک سے مقابلہ نہیںکر پا رہے۔ حکومت کو چاہیے کہ اس صنعت کیلئے خصوصی پیکج متعارف کرایا جائے تاکہ برآمدات میں اضافہ کر کے ملک کیلئے قیمتی زر مبادلہ حاصل کیا جا سکے۔ہاتھ سے بنے قالینوں کی برآمدات سے لاکھوں ڈالر زکا قیمتی زر مبادلہ ریکارڈ کا حصہ ہے، اس لئے حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس صنعت کی برآمدات میں دن بدن کمی کا جائزہ لے کر اس کا تدارک کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن