میثاق معیشت ، دستاویز کی تیاری وقت کی ضرورت ،انجمن تاجران
لاہور( کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ میثاق معیشت کی تجویز پیش کرنے والے شہباز شریف اس کی تکمیل کیلئے بلا تاخیر پیشرفت کریں ،ملک کو معاشی بھنور سے نکالنے کیلئے میثاق معیشت کی طرز پر دستاویز کی تیاری وقت کی ضرورت ہے۔ اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اس بات پر اتفاق رائے پیدا کرنا چاہیے کہ معیشت کو کسی بھی طرح کے سیاسی عدم استحکام سے محفوظ رکھا جائے گا اور اس کیلئے ضروری ہے کہ میثاق معیشت کی دستاویز تیار کی جائے۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ سیاستدان معیشت کو سیاست سے الگ کرنے کیلئے اتفاق رائے پیدا کریں گے ۔