مزدور کی کم ازکم تنخواہ30،پنشن 15ہزار مقرر کی جائے ، را ئوعابد علی واجد
لاہور(این این آئی ) صدرفیلنگ ویلفیئر فائونڈیشن را ئوعابد علی واجدنے کہاہے کہ مزدور کی کم ازکم تنخواہ30ہزار جبکہ پنشن 15ہزار مقرر کی جائے،حکومت مزدوروں، محنت کشوں، کسانوں اور ہاریوں کو تحفظ دے،مزدور کی اجرت شرمناک حد تک کم ، لیبر قوانین پر عملدرآمد کرایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ وڈیرا،سرمایہ دار اور جاگیردرانہ نظام کی وجہ سے ملک بھر میں 7کروڑ محنت کش ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں، مزدور کو کم سے کم اُجرت نہیں ملتی، محنت کشوں کو بھوک، افلاس، غربت، مہنگائی، بیروزگاری اور بیماریوں کا سامنا ہے۔