• news

 کرنٹ اکائونٹ خسارہ : 13.2 ارب ڈالرز تک پہنچنا تشویشناک ،ریو نیو ایڈوائزرز

لاہور( کامرس رپورٹر)ریو نیو ایڈوائزرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عامرقدیر نے کہا ہے کہ مالی سال کے 9ماہ میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ بڑھ کر 13.2 ارب ڈالرز تک پہنچ جانا انتہائی تشویشناک ہے جبکہ بیرونی قرضوں کی ادائیگی کا دبائو بھی مسلسل بڑھا ہے،حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں لگژری گاڑیوںسمیت ہر طرح کی غیر ضروری درآمدات پر سختی سے پابندی عائد کرے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جون تک 3 ارب ڈالرز کے قرض واجبات ادا کرنا ہیں۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان کو رواں سال جون تک 9 سے 12 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے بصورت دیگرحالات مزید گھمبیر ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت اور اس سے جڑے شعبوں سے متعلق آگاہی کیلئے سٹیک ہولڈرز اور معاشی ماہرین پر مشتمل با اختیار کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ حکومت معلوم ہو سکے کہ اس کی پالیسیوں کتنی درست ہیں اور اس کے معیشت پر کیا اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آمدن میں اضافہ کیلئے ٹیکس کا دائرہ بڑھانے سمیت نئے شعبے تلاش کئے جائیں اور خاص طور پر برآمدات کے فروغ پر توجہ مرکوز کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن