• news

گندم کی خریداری: بد دیانتی اور بے قاعدگی برداشت نہیں کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر


فیصل آباد (این این آئی ) گندم کی سرکاری خریداری مہم میں کسی بھی قسم کی بد دیانتی اور بے قاعدگی برداشت نہیں کی جائے گی، لہذا محکمہ خوراک اور دیگر محکموں کا عملہ خریداری مہم کے دوران اپنا قبلہ درست رکھے ، کسانوں کیلئے آسانیاں پیدا کرے۔ڈپٹی کمشنرفیصل آباد علی شہزاد نے مختلف پرچیز سنٹرز پر گندم کی خریداری کے عمل کے سلسلہ میں بار دانہ کی فراہمی کا مشاہدہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کی پالیسی اور رہنما اصولوں پر عملدرآمد میں کوئی کمی نہیں آنی چاہیے۔انہوں نے گندم خریداری ریکارڈ اور وزن کے کنڈوں کو چیک کرتے ہوئے  اسسٹنٹ کمشنرز سے کہا کہ وہ تحصیل میں گندم خریداری مرکز کا باقاعدگی سے معائنہ کریں اور انسپکشن رپورٹس سے متعلق انہیں روزانہ کی بنیاد پر آگاہ رکھاجائے۔

ای پیپر-دی نیشن