مزدور ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ،سعد حسین رضوی
لاہور(خصوصی نامہ نگار) سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے ’’عالمی یوم مزدور‘‘کے موقع پر کہا کہ یوم مزدورمزدورںکی جدوجہدکی یاددلاتاہے، مزدور ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ، مزدوروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں ،مزدوروں کی جدوجہدکو نتیجہ خیز بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، ملک کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی محنت کشوں اورہنرمندوں کی انتھک کوششوں کے بغیر ممکن نہیں، انہوں نے کہا کہ مزدور کی تعریف مزدوروں کے حقوق اور ان کے تحفظ دینے والا نظام کے بارے میں جاننا ضروری ہے، مزدوروں کی عزت و آبرو اور ان کے حقوق کو تحفظ صرف اسلامی نظام ہی دے سکتا ہے،کیپٹل ازم، سوشل ازم اور کیمونزم اس میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں مزدوروں پر ستم تو ڈھائے گئے لیکن ان کا تحفظ نہ ہو ۔