• news

حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ بننے سے لوگوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے: ناظم شوکت


لاہور (کلچرل رپورٹر) حمزہ شہباز کا وزیراعلیٰ بننا صوبے کے عوام کیلئے ایک نعمت سے کم نہیں۔ وہ اپنے والد کی رہنمائی میں غریب لوگوں کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے اپنے بیان میں کہا کہ حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ بنتے ہی لوگوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ انہوں نے کہا کہ نومنتخب وزیراعلیٰ مہنگائی کو کنٹرول‘ جرائم پیشہ افراد کا سدباب اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں گے تاکہ چار سالوں سے ستائے شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔

ای پیپر-دی نیشن