قومی ترقی و عوامی خوشحالی کی خاطر کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے:رفاقت علی
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سٹی جنرل سیکرٹری میاں رفاقت علی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف مادروطن کوامن وآشتی کاگہوارہ بنانے اور قومی ترقی و عوامی خوشحالی کی خاطر کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے تاریخ گواہ ہے قدرت نے جب بھی نواز لیگ کو ملک و قوم کی خدمت کا موقع دیا پارٹی قیادت نے اپنا بھرپور کردار ادا کرکے عوامی امنگوں کی ترجمانی کی اور ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی راہیں ہموار کیں، اپنے ایک بیان میں میاں رفاقت علی نے کہا کہ میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف کی صورت میں ہماری قیادت پاکستان کے روشن مستقبل کی علامت اورضمانت ہے، وفاق کے بعد پنجاب میں بھی نواز لیگ کی حکومت قائم ہونا خوش آئند اور عوامی امنگوں کی ترجمانی ہے جس پر پوری قوم خوش ہے ۔