• news

شاہ سلمان، محمد بن سلمان، کینیڈین وزیر اعظم کی مسلمانوں کو عید کی مبارکباد 


ریاض، میڈرڈ (آئی این پی+ اے پی پی) کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے دنیا بھر میں رہنے والے مسلمانوں کی عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو بیان میں کہا رمضان المبارک کے بعد عید دوستوں اور رشتے داروں کے ساتھ مل کر خوشیاں منانے کا دن ہے۔ عالمی وباء کے باعث گزشتہ دو سال کافی مشکل رہے لیکن اسلام کے بنیادی اقدار، سخاوت، امن، شکر گزاری اور ایک دوسرے سے ہمدردی کے جذبے نے وباء کا سامنا کرنے اور آگے بڑھنے کا حوصلہ فراہم کیا۔ کینیڈین وزیر اعظم نے ملک کی تعمیر و ترقی میں مسلمانوں کے کردار کو سراہا اور کہا کہ وہ معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے اور خاندان کی جانب سے اردو میں عید کی مبارکباد بھی دی۔ خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان عبدالعزیز نے بھی اسلامی ممالک کو عیدالفطر کی مبارک باد پیش کی ہے۔ اسلامی ممالک کے قائدین کی جانب سے موصول ہونے والے عید مبارک کے پیغامات کے جواب میں خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان اور ولی عہد و نائب وزیر اعظم کی جانب سے بھی جوابی پیغامات ارسال کیے۔ 

ای پیپر-دی نیشن