• news

مسجد نبوی واقعہ: پی ٹی آئی کے شیخ راشد دو روزہ ریمانڈ پرپولیس کے حوالے


فتح جنگ (نامہ نگار) عدالت نے مسجد نبویؐ  میں پیش آئے افسوسناک واقعے پر گرفتار رکن قومی اسمبلی راشد شفیق کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق کو اٹک کی ضلعی عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر عدالت کے اندر اور اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ پولیس کی جانب سے راشد شفیق کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ جمال محمود نے شیخ راشد شفیق کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں عید کے دوسرے دن دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

ای پیپر-دی نیشن