صدر اور چیف جسٹس کو لکھنے میرے کط پر تحقیقات ہونی چا ہئے: عمران
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے بائیڈن انتظامیہ سے سوال کیا ہے کہ پاکستان میں منتخب وزیراعظم کو ہٹا کرآپ نے پاکستان میں امریکہ مخالف جذبات کو کم کیا یا بڑھاوا دیا ہے؟ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایک پوسٹ میں کہا کہ بائیڈن انتظامیہ سے ان کا سوال ہے کہ آپ نے پاکستان میں امریکہ مخالف جذبات کو کم کیا یا انہیں بڑھاوا دیا ہے؟ اس سے قبل عمران خان نے ٹوئٹر پر امریکی ٹی وی چینل فوکس نیوز کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا عمران خان نے کہا ہے پاکستان میں میری حکومت سازش کے تحت ہٹائی گئی تھی، میں نے قوم کے سامنے مراسلہ رکھا میں نے سپیکر اور چیف جسٹس کو بھجوایا، صدر مملکت کو بھی مراسلہ بھجوایا وہ مراسلہ نیشنل سکیورٹی کونسل میں پیش ہوا تو سب مان گئے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے چیف جسٹس اور صدر مملکت کو جو لیٹر لکھے ہوئے ہیں اس پر تحقیقات کرنی چاہئے جس کی اوپن سماعت ہونی چاہئے ۔