• news

تر ک وزیر خارجہ کا فون مسئلہ کشمیر  پر حمایت کا شکریہ ، بلاول 


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاش اولو نے فون کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ترکی کے وزیرخارجہ میولود چاش اولو نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزارت خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کی مبارک باد دی۔ ترکی کے وزیرخارجہ میولود چاش اولو نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کو عیدالفطر کی بھی مبارک باد دی۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ان کے ترک ہم منصب کے درمیان برادرانہ قریبی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ترکی کی جانب سے کشمیر کے معاملے پر پاکستانی موقف کی حمایت پر اپنے ہم منصب میولود چاش اولو کا شکریہ ادا کیا۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ترکی کے وزیرخارجہ میولود چاش اولو کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 برس کی تکمیل کا جشن منانے پر بھی اتفاق ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن