• news

عید کی خوشی میں پاک فوج کے شہدائ‘ بیواؤں‘ یتیموں کو یاد رکھا جائے: شجاعت‘ پرویز الہٰی


لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے تمام پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مبارک موقع پر ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے نئے عزم، جذبہ اور ولولہ سے کام کرنے کا عہد کیا جائے تاکہ نہ صرف ملک میں ہر طبقہ اور شعبہ کے لوگوں کو خوشحالی، انصاف اور ترقی کے مساوی مواقع حاصل ہوں بلکہ عالمی برادری میں بھی باوقار مقام حاصل ہو۔ مسلم لیگی قائدین نے کہا کہ عید کی خوشی کے موقع پر بیوہ، یتیموں اور پاک فوج کے شہداء کو بھی یاد رکھیں، آج کے دن ہمیں ان بھائیوں کا بھی خیال رکھنا چاہئے جو عید کی خوشیاں منانے سے قاصر ہیں، اہل ثروت افراد عید کی خوشیوں میں بھی ان کو شامل کریں۔ اللہ تعالیٰ کے عظیم احسان اور مادر وطن کیلئے قربانیاں دیے والوں کے باعث آج ہمیں یہ آزاد فضا میسر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج پوری قوم بحیثیت مجموعی اللہ تعالیٰ سے گڑگڑا کر صدق دل سے دعا مانگے اور اس بات کا عہد کرے کہ ہم ملک خداداد پاکستان کو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور مصور پاکستان علامہ اقبال کے افکار و خواہشات کے مطابق اس کی تعمیر کیلئے نیک نیتی اور دلجمعی سے کام کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن