عمر شیر چٹھہ کی زیر صدارت اجلاس،عیدپرصفائی ستھرائی انتظامات پر گفتگو
لاہور(خبر نگار)ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں شہر کی صفائی ستھرائی و دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز ، ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران، سی او ایم سی ایل اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں عید کے موقع پر شہر میں صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھ کا کہناتھا کہ ہر یونین کونسل کو 25 ملازمین اور2 گاڑیاں دی جائیں گی۔ڈی سی لاہو رنے کہا ہے کہ عید کے تینوں ایام میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک رہیں گے۔02 مئی تا 05 مئی تک متعلقہ افسران و ملازمین کی چھٹیاں بند کی گئیں ہیں۔اہم شاہراہوں کے علاوہ دیگر شاہراہوں اور چوکوں میں بھی سٹریٹ لائٹس کا جائزہ لیا جائے اور خراب لائٹس کو ٹھیک کر کے نصب کیا جائے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ عید کے تینوں ایام میں شہریوں کو سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ لاہور کی اولین ترجیح ہے۔